پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں آج کراچی میں مدمقابل آئیں گے۔
نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (سابقہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ون ڈے میچ 13 جنوری کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔
پاکستان نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے، گرین شرٹس نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
پہلے میچ میں فتح سے پاکستان نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ سے دوسری پوزیشن چھین کر اسے تیسرے نمبر پر دھکیل دیا تھا۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ، پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی
اس سے قبل آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان چھٹے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر تھا۔
پاکستان نے 2022 میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور ہالینڈ کے خلاف کھیلی گئی تینوں ون ڈے سیریز میں فتح سمیٹی ہے۔ پاکستان نے آخری ہوم اور اوے سیریز میں مخالف ٹیموں کو وائٹ واش کیا اور آخری نو میچز میں مسلسل ناقابل شکست ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ہونا ہے اور پاکستان کو میگا ایونٹ سے قبل کم از کم 10 ایک روزہ بین الاقوامی میچز اور اے سی سی ایشیا کپ کھیلنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
