
شاہین کے بعد حارث رؤف نے بھی پریکٹس شروع کردی
لاہور: شاہین آفریدی کے ساتھ حارث رؤف نے بھی ری ہیب شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عبوری سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے قومی ٹیم کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی طلب کرلیا ہے۔
فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی شاہین آفریدی کے ساتھ ری ہیب شروع کردیا ہے جب کہ دونوں کھلاڑیوں نے قومی مینز ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کے تحت اپنی بحالی کا کام دوبارہ شروع کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلیں گے؟
یہ اقدام طبی عملے کو دونوں کی فٹنس کی پیشرفت کا پتا لگانے کے لیے کیا گیا ہے، یہ عمل حارث رؤف اور شاہین شاہ کی ٹیم میں واپسی کے لیے راہ ہموار کرے گا۔
پی سی بی کے مطابق ٹیم کے طبی عملے کو دونوں بولرز کو جانچنے کے لیے مدعو کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شاہین آفریدی نے انجری سے صحتیابی کے بعد ری ہیب شروع کردیا ہے۔
اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو اعلیٰ درجے کی نگہداشت فراہم کی جارہی ہے۔ یہ اقدام طبی عملے کو شاہین کی فٹنس کی پیشرفت کا پتا لگانے کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی نے پریکٹس کا آغاز کردیا
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس کا دوسرا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے جب کہ پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ رہا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کا آغاز 9 جنوری سے ہوگا، دوسرا میچ 11 اور تیسرا 13 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News