Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 8 کے ساتھ پاکستان ویمنز لیگ کے نمائشی میچز کروانے کا فیصلہ

Now Reading:

پی ایس ایل 8 کے ساتھ پاکستان ویمنز لیگ کے نمائشی میچز کروانے کا فیصلہ
پاکستان ویمنز لیگ

پی ایس ایل 8 کے ساتھ پاکستان ویمنز لیگ کے نمائشی میچز کروانے کا فیصلہ

پی ایس ایل 8 کے ساتھ پاکستان ویمنز لیگ کے دو نمائشی میچز کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق ویمنز لیگ کے دو نمائشی میچز کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی  جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں میں قومی ویمنز ٹیم، قومی انڈر نائنٹین کرکٹرز اور غیر ملکی کرکٹرز شامل کی  جائیں گی۔ نمائشی میچز کی تاریخوں کا اعلان پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی جلد  کرے گی۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا پی ایس ایل طرز کی ویمنز لیگ کا اعلان

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ویمنز لیگ کا افتتاحی ایڈیشن اب مارچ کے بجائے  ستمبر میں ہوگا۔ مارچ میں ویمنز آئی پی ایل کی وجہ سے پروڈکشن ٹیم اور درجہ اول کی ویمنز کرکٹرز کی دستیابی مشکل ہوگی۔

Advertisement

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں پاکستان میں ویمنز لیگ کو اچھے انداز میں کرایا جاسکتا ہے۔ ویمنز لیگ میں پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 8 کے دوران پاکستان ویمنز لیگ کیلئے آزمائشی میچز کرانے کا منصوبہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کے دور میں پروڈکشن اور لوجسٹکس اخراجات بچانے کے لیے پی ایس ایل کے ساتھ لیگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پی سی بی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے لیگ کا موجودہ نام ’دی ویمنز لیگ‘ تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کر رکھا ہے جبکہ  ویمنز لیگ کے لیے ابتدائی طور پر چار ٹیمیں بنانے کے فیصلے پر بھی نظرثانی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے، چیئرمین پی سی بی
اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز ہاکی کی سپورٹ میں بول پڑے
جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن نقوی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر