
ایلکس ہیلز کے بعد مزید انگلش پلیئر پی ایس ایل کو قومی فرض پر ترجیح دینے لگے
انگلش پلیئر ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اپنے معاہدے کو پورا کرنے اور انگلینڈ کے آئندہ دورہ بنگلادیش کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلینڈ کے مزید کھلاڑی بھی ایلکس ہیلز کی پیروی کرنے کے خواہاں ہیں جب کہ انگلش پلیئر ایلکس ہیلز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ایک لاکھ 45 ہزار پاؤنڈز کا معاہدہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8؛ سیم بلنگز لاہور قلندرز سے ڈیبیو کے لیے پرجوش
رپورٹس کے مطابق ایلکز ہیلز کے بعد سیم بلنگز، سیام ڈاسن اور جیمز ونس سے بھی توقع کی جارہی ہے کہ وہ دورہ بنگلادیش کے لیے خود کو دستیاب کرنے کی بجائے پی ایس ایل فرنچائزز کو دستیاب ہوں گے۔
سیم بلنگز کو حال ہی میں پی ایس ایل کے متبادل ڈرافٹ میں لاہور قلندرز نے راشد خان کے جزوی متبادل کے طور پر منتخب کیا تھا جب کہ سیام ڈاسن پہلے ہی لاہور قلندرز کا حصہ ہیں۔
وہیں جیمز ونس کا پورے ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز سے کھیلنے کا امکان ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی میں متبادل کے طور پر منتخب ہونے والے ٹائمل ملز اور رچرڈ گلیسن بھی دورہ بنگلادیش کے لیے اپنی دستیابی پر غور کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے جو یکم مارچ سے 14 مارچ کے درمیان کھیلی جائے گی جب کہ پی ایس ایل 13 فروری سے 19 مارچ کے درمیان منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News