گوادر میں کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح
گوادر: گوادر کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ کھلاڑی صادق محمد نے کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ کھلاڑی صادق محمد نے گوادر کرکٹ اکیڈمی میں نیٹ پر بیٹنگ کرکے کرکٹ سیشن 2023 گوادر کا افتتاح کردیا ہے۔
سابق کھلاڑی صادق محمد نے کرکٹ سیکھنے کے لیے مقامی بچوں کو کرکٹ سے متعلق اہم گُر بھی سکھائے جب کہ اس موقع پر تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تعریف
تقریب میں کرکٹ اکیڈمی کے صدر حنیف محمد، سرکاری افسران، انجمن تاجران کے صدر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر میں فعال کرکٹ اکیڈمی سے یہاں کے مقامی بچوں کو کرکٹ سیکھنے میں بہت مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
