بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر کو ویزا جاری نہ کیا
بھارتی ہٹ دھرمیاں کھیلوں کے میدان پر بھی اثر انداز ہونے لگیں، پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر کو ویزا جاری نہ کیا۔
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ بھارتی ویزا ایشو کے باعث بھارت نہ جا سکے۔
عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو ٹیم کے ہمراہ بھارت نہ جانے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ویزے کا انتظار کر رہا ہوں، یہ ایسے ہے جیسے میں پھنسا ہوا ہوں۔
آسٹریلوی اسکواڈ منگل کی رات سڈنی سے بھارت کے لیے روانہ ہوا۔
مزید پڑھیں: عثمان خواجہ نے ان فارم رینشا کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی حمایت کر دی
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ کا ویزہ کلیئر ہو جائے گا اور توقع ہے وہ آج بھارت روانہ ہوں گے۔
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عثمان خواجہ کو 2011 میں بھی بھارت جانے کے لیے ویزہ ایشو کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عثمان خواجہ نے 2011 میں چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے بھارت جانا تھا۔
آسٹریلوی آفیشلز نے ویزہ ایشو کو عثمان خواجہ کے پاکستان سے تعلق ہونے کو وجہ قرار نہیں دیا تھا۔
دوسری جانب عثمان خواجہ نے 2011 میں بھی ویزہ نہ دینے پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی ویزہ ڈیپارٹمنٹ کو اپنے ایشوز حل کرنے چاہیئں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی ٹیم پاکستان کیوں آئی؟ عثمان خواجہ نے بتادیا
عثمان خواجہ نے 2011 میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ آسٹریلوی ہونے پر مجھے بھارت جانے سے انکار کیا گیا ہے۔ مجھے اس لیے بھارت جانے نہیں دیا گیا کیونکہ میں یہاں آسٹریلیا میں پیدا نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت میں چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 9 فروری سے شروع ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
