
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ کئی کرکٹرز کا ایک ہی وقت میں شادی کرنا محض اتفاق تھا۔
اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے ایک نئے باب کے آغاز پر پرجوش ہیں، بالکل ایسے ہی جیسے کسی نئے میچ کا جوش۔
انہوں نے کہا کہ وہ آسٹریلیا اس لئے نہیں جاسکے کیوں کہ ان کی شادی 10 دن کے اندر طے ہوگئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی کی شادیوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی لیکن میری اور حارث رؤف کی شادی بغیر کسی منصوبہ بندی کے ہوئی۔
شاداب خان نے کہا کہ حارث رؤف اپنی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور انہوں نے اس فارغ وقت کو اپنی شادی کی تقریبات میں استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے نکاح کرلیا
ان کا کہنا تھا کہ کئی کرکٹرز کا ایک ہی وقت میں شادی کرنا محض اتفاق تھا۔
ثقلین مشتاق کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ان کے اپنے کوچ اور سسر کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، ثقلین کی بیٹی سے شادی کے باوجود ان کے کوچ ثقلین بھائی ہی رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کی مہندی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News