
پی ایس ایل 8: پی سی بی اور پنجاب حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پنجاب حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج سہہ پہر طلب کرلیا ہے۔ صوبائی کابینہ بدستور پی ایس ایل کے لیے پچاس کروڑ روپے دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی نے پی ایس ایل میچز لاہور سے منتقل کرنے کی دھمکی دیدی
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 25 کروڑ روپے ملتان ، 10 کروڑ روپے راولپنڈی اور 10 کروڑ روپے پولیسنگ سیکیورٹی پر خرچ ہو چکے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ پی سی بی سے اپنی لائیٹیں خریدنے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کیلئے پہلے سے زیادہ بہتر سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے، سی سی پی او لاہور
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر سیریز اور پی ایس ایل میں کروڑوں روپے لائیٹوں اور جنریٹرز کے کرائے کی مد میں حکومت پنجاب خرچ کرتی ہے۔پنجاب حکومت جو 50 کروڑ روپے ادا کرنے کا کہہ رہی ہے اس میں کوئی پولیس یا ضلعی انتظامیہ کے چارجز نہیں ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صوبائی کابینہ پی سی بی کے بلز ادا کرنے پر حتمی فیصلہ کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News