بھارتی کرکٹر نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بہترین لیگ قرار دے دیا
سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے پی ایس ایل کو آئی پی ایل کے بعد دنیا کی دوسری بہترین لیگ قرار دے دیا ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے پیر کو ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والی جنوبی افریقہ ٹوئنٹی لیگ کے ایڈیشن کی تعریف کی جب کہ ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل کو دوسری بہترین لیگ بھی قرار دیا۔
#SA20 was such a lovely cricketing spectacle…packed houses. Good cricket. League has the potential to be the second best T20 league after the IPL. Currently, I feel it’s the PSL. Which incidentally is starting today too. BBL-CPL lagged behind.
— Aakash Chopra (@cricketaakash) February 13, 2023
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ ٹوئنٹی میں کرکٹ کا اچھا مظاہرہ دیکھنے کو ملا جو آئی پی ایل کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی دوسری بہترین لیگ ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل کا میلہ آج سے سجے گا
انہوں نے لکھا کہا کہ ’فی الحال مجھے لگتا ہے کہ ابھی دنیا کی دوسری بہترین پی ایس ایل ہے، جس نے بی بی ایل اور سی پی ایل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے‘۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کو اکثر غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بہترین لیگ قرار دیا جاتا رہا ہے جب کہ بولنگ کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے ٹورنامنٹ کی تعریف بھی کی جاتی رہی ہے۔
پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن آج سے ملتان اسٹیڈیم میں شروع ہونے جارہا ہے جس میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 19 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کا فاتح نہ صرف سپر نووا ٹرافی اٹھائے گا بلکہ اس ٹیم کو 120 ملین روپے کا چیک بھی ملے گا.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
