
آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کپتان ایرون فنچ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کرتے رہیں گے۔
Our World Cup winning, longest serving men's T20I captain has called time on a remarkable career.
Thanks for everything @AaronFinch5 🤝 pic.twitter.com/cVdeJQmCXN
Advertisement— Cricket Australia (@CricketAus) February 6, 2023
ایرون فنچ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ عرصے کے لیے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کی اور وہ آسٹریلیا کے کامیاب ترین بیٹر بھی رہے۔
مزید پڑھیں : ایرون فنچ شاہین شاہ سے خوفزدہ، ورلڈ کلاس بولر قرار دے دیا
ایرون فنچ نے 103 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جن میں سے 76 میچز میں انہوں نے ٹیم کی قیادت کی۔ان کی قیادت میں 2021 میں آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا۔
مزید پڑھیں: ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی میں 10 ہزار رنز بنانے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے
ایرون فنچ کو نہ صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز ہے بلکہ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دو مرتبہ 150 سے زائد رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے والے واحد کھلاڑی بھی ہیں۔
What a champion. pic.twitter.com/L5fJGWZEbo
— cricket.com.au (@cricketcomau) February 6, 2023
یاد رہے کہ ایرون فنچ نے گزشتہ برس ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News