پشاور زلمی نے کامران اکمل کو نئی ذمہ داری سونپ دی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے کامران اکمل کو نئی ذمہ داری سونپ دی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کامران اکمل پشاور زلمی کے نئے بیٹنگ کنسلٹنٹ بن گئے۔
مزید پڑھیں: کامران اکمل پاکستان جونئیر ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر
کامران اکمل پشاور زلمی کے بیٹرز کے ساتھ کام کریں گے۔
کامران اکمل کو پی سی بی نے کچھ روز قبل قومی ٹیم کا سلیکٹر اور جونئیر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنایا تھا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 8: کامران اکمل پشاور زلمی کا حصہ نہیں رہے
واضح رہے کہ کامران اکمل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
