
وہاب ریاض نگراں صوبائی وزیر کھیل کا حلف کب اٹھائیں گے؟
قومی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے نگراں صوبائی وزیر کھیل کے حلف اٹھانے سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے اختتام کے بعد پنجاب کے نگراں وزیر کھیل کا حلف اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نمائشی میچ؛ افتخار احمد نے وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیے
ترجمان پی سی بی کے مطابق پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے حلف تاخیر سے لینے کی درخواست کی تھی۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے نجم سیٹھی کی درخواست مان لی۔ وہاب ریاض اب مکمل پی ایس ایل کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض پنجاب کی نگراں کابینہ کے وزیر کھیل مقرر
وہاب ریاض پی ایس ایل کے اختتام پر نگراں وزیر کھیل کا حلف اٹھائیں گے۔
وہاب ریاض کو پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ وہاب ریاض پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News