
آپ کو تو شکر گزار ہونا چاہیے، شاہد آفریدی کی عمر اکمل پر تنقید
سابق کپتان شاہد آفریدی نے بلے باز عمر اکمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تو شکرگزار ہونا چاہیے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے لیے منتخب کر لیا ہے۔
عمراکمل کی فٹنس پر خدشات کے باوجود فرنچائز نے بلے باز میں صلاحیت دیکھی اور انہیں اپنی ٹیم میں جگہ دینے کی پیشکش کی۔
یہ بھی پڑھیں: خود کو آئینے میں دیکھو،مکی آرتھر کاعمر اکمل کے الزامات کے بعد بیان سامنے آگیا
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عمر اکمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فرنچائز کا شکر گزار ہونا چاہیے، جنہوں نے انہیں ناقص کارکردگی کے باوجود دوبارہ منتخب کیا۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دیگر فرنچائزز عمر اکمل کو پی ایس ایل میں لینے میں دلچسپی نہیں لے رہی تھیں جب کہ انہیں کافی عرصے سے فٹنس کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں عمر اکمل کو بلے باز کے طور پر پسند کرتا ہوں لیکن انہیں ابھی بھی اپنی فٹنس پر بہت کام کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News