Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایوارڈ بہت معنی رکھتے ہیں لیکن ورلڈ کپ جیتنا میرا ہدف ہے، بابر اعظم

Now Reading:

ایوارڈ بہت معنی رکھتے ہیں لیکن ورلڈ کپ جیتنا میرا ہدف ہے، بابر اعظم
ایوارڈ بہت معنی رکھتے ہیں لیکن ورلڈ کپ جیتنا میرا ہدف ہے، بابر اعظم

ایوارڈ بہت معنی رکھتے ہیں لیکن ورلڈ کپ جیتنا میرا ہدف ہے، بابر اعظم

دو مرتبہ آئی سی سی مینز ون ڈے پیلئر آف دی ایئر کا اعزاز پانے والے بابر اعظم نے گزشتہ دو برسوں کے دوران ون ڈے کرکٹ میں تقریباً ہر ممکن کامیابی حاصل کی ہے۔

بابر اعظم حالیہ دنوں میں ون ڈے کرکٹ میں ایک ایسی قوت رہے ہیں جو جولائی 2021 سے ون ڈے پلیئر کی رینکنگ میں نمبر 1 پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ انہیں پچھلے دو سالوں میں ون ڈے پلیئر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا ہے۔

موجودہ وقت میں بھی بابر اعظم نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ہے جب کہ ان کی فارم کی بدولت پاکستان ٹیم کا شمار ون ڈے کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے آئی سی سی ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا، کرکٹر آف دی ایئر قرار

حال ہی میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی ڈیجیٹل میڈٰیا کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’آئی سی سی ایوارڈ بہت معنی رکھتے ہیں کیونکہ اس میں پاکستان کا نام بھی شامل ہوتا ہے‘۔

بابر اعظم کہتے ہیں کہ ’جب آپ لگن کے ساتھ کچھ حاصل کرتے ہیں تو اس سے آپ کو بہت اعتماد ملتا ہے جب کہ اس کے پیچھے میرے والدین کی دعائیں ہیں، میں ان ایوارڈ کے حصول پر بہت خوش ہوں اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں‘۔

انٹرویو کے دوران بابر اعظم نے عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے لیے دوبارہ ورلڈ کپ کی ٹرافی لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ‘میرا عزم ورلڈ کپ کی ٹیم کا حصہ بننا اور ٹورنامنٹ جیتنا ہے، ورلڈ کپ آنے والا ہے اور میری خواہش ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں تاکہ ہم اسے جیت سکیں‘۔

Advertisement

کپتان کا کہنا تھا کہ ’آپ انفرادی طور پر بہت سی چیزیں کرسکتے ہیں لیکن میرا مقصد ابھی ورلڈ کپ جیتنا ہے‘۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے سال 2022 کے دوران صرف 9 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں صرف ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Advertisement

بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم آنے والے مہینوں میں کئی ون ڈے کی میزبانی کرے گی جو ٹیم کو ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ رواں سال کے آخر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر