Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی

Now Reading:

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو  پاکستان نے منیبہ علی کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

منیبہ علی 68 گیندوں پر 102 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ وہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری اسکور کرنے والی پہلی ویمن کرکٹر بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بیٹر منیبہ علی نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی

ندا ڈار 33 رنز بناکر دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔جویریہ خان اور عائشہ نسیم 6،6 اورکپتان بسمہ معروف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ عالیہ ریاض 3 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

Advertisement

آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی نے 2 جبکہ لی پال  اور لورا ڈیلانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 17ویں اوور میں 95 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔اورلا پرینڈیرگاسٹ31، ایمار رچرڈسن 28 اور  گیبی لوئس 10 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

Advertisement

پاکستان  کی جانب سے نشرا سندھو نے 4 ، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے 2،2 جبکہ فاطمہ ثناء اور ظوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر