
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پی ایس ایل کے نمائشی میچ کو کشمیر ڈے کے نام کردیا ہے۔
کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں مدمقابل تھیں جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ نے 2 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔
کوئٹہ میں 27 سال بعد کرکٹ کی واپسی اور میچ کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: نمائشی میچ؛ کوئٹہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور کو شکست دے دی
بول نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ آج کے کامیاب میچ کے ہیروز سیکیورٹی فورسز کے جوان اور کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے آج بھی منفی خبر بنانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوئے، بابر اعظم اور سرفراز احمد سمیت تمام کھلاڑیوں کو شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس صرف 14 ہزار ٹکٹ تھے، 3 دن فون بند کرنا پڑا۔ پی سی بی سے بات ہوئی ہے بگٹی اسٹیڈیم کی صلاحیت بڑھائیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کہتے ہیں کہ بلوچستان کے لوگ کھیلوں سے محبت کرتے ہیں اور آج دنیا نے دیکھ بھی لیا ہے۔
بول نیوز سے خصوصی گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اب کسی کو موقع نہیں ملے گا کہ یہاں بڑے ایونٹ نہیں ہوسکتے جب کہ ہم نے آج کا بڑا مقابلہ کشمیر ڈے کے نام کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News