Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈا کی خواتین سوکر ٹیم نے قانونی کارروائی کی دھمکی پر ہڑتال منسوخ کر دی

Now Reading:

کینیڈا کی خواتین سوکر ٹیم نے قانونی کارروائی کی دھمکی پر ہڑتال منسوخ کر دی

کینیڈا کی خواتین سوکر ٹیم نے ملک کے سوکر فیڈریشن کی جانب سے قانونی کارروائی کی دھمکیوں کی وجہ سے ہڑتال منسوخ کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق کینیڈا کی خواتین سوکر ٹیم کی کپتان کرسٹین سنکلیئر نے فنڈنگ میں کٹوتی اور تنخواہوں میں کمی کے خدشات پر ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔

سوکر فیڈریشن کینیڈا کی جانب سے ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا تھا، جس کے بعد ٹیم نے ہڑتال منسوخ کر دی۔

کینیڈا کی سوکر ٹیم کی قائد کرسٹین سنکلیئر نے کہا کہ ٹیم ہڑتال ختم کرنا چاہتی ہے کیونکہ کھلاڑی خطرات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

Advertisement

کرسٹین سنکلیئر نے مزید کہا کہ ٹیم ’شی بیلیوز کپ ٹورنامنٹ‘ کھیلے گی، اور 17 فروری کو ٹیم ملٹی ٹیم ٹورنامنٹ میں امریکہ سے مقابلہ کرے گی۔

کھلاڑیوں کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا سوکر نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ ہماری ملازمت کی کارروائی کو غیر قانونی ہڑتال سمجھتے ہیں.

Advertisement

کینیڈا سوکر نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کے تنظیم سازی کے حق کا احترام کرتا ہے لیکن وہ اونٹاریو کے لیبر قانون کے تحت قانونی ہڑتال کی پوزیشن میں نہیں تھے اور نہیں ہیں.

ٹیم کی کپتان کرسٹین سنکلیئر نے ٹویٹر پر لکھا کہ ہمیں مختصر مدت کے لیے دوبارہ کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف آفریدی نے ڈیبیو میچ میں 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا دیا، قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے 333 رنز کے تعاقب میں 4 وکٹوں پر 185 رنز بنا لیے
بابراعظم کی شمولیت پر اختلافات شدید، جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنے کا امکان نہیں
کھلاڑی کے ہمراہ دفتر آؤ اور ٹرافی لے جاؤ، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے خط پر جواب
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر