
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا
بیتھ مونی 54، کپتان میگ لیننگ 49 ناٹ آؤٹ، ایشلے گارڈنر 31 اور ایلیسا ہیلی 25 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
بھارت کی جانب سے شیکھا پانڈے نے 2 جبکہ دیپتی شرما اور رادھا یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
One to go!
We'll face the winner of tonight's semi-final between England and South Africa in the #T20WorldCup final 👀 pic.twitter.com/JqOK8PjVhQ
— Australian Women's Cricket Team 🏏 (@AusWomenCricket) February 23, 2023
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی۔ کپتان ہرمنپریت کور 52 اور جمائما روڈریگیز 43 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بیٹر منیبہ علی نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی
آسٹریلیا کی جانب سے ایشلے گارڈن اور ڈارسی براؤن نے 2،2 جبکہ میگھن اسکٹ اور جیس جوناسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلوی ٹیم کا 26 فروری کو فائنل میں مقابلہ آج ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین آج کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News