Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں بھارت کو شکست دیں گے، پاکستانی صارف کی ٹوئٹ پر سابق بھارتی کھلاڑی کا ردعمل

Now Reading:

بھارت میں بھارت کو شکست دیں گے، پاکستانی صارف کی ٹوئٹ پر سابق بھارتی کھلاڑی کا ردعمل
بھارت میں بھارت کو شکست دیں گے، پاکستان صارف کی ٹوئٹ پر سابق بھارتی کھلاڑی کا ردعمل

بھارت میں بھارت کو شکست دیں گے، پاکستان صارف کی ٹوئٹ پر سابق بھارتی کھلاڑی کا ردعمل

سابق بھارتی کھلاڑی آکاش چوپڑا نے پاکستانی صارف کے بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستانی مداح کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیت سکتی ہے۔

آکاش چوپڑا  کا کہنا تھا کہ جو ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی سرفہرست ٹیموں سے نہیں جیت سکتی تو ان سے بھارت میں جیتنے کی توقع رکھنا غیر حقیقی ہے۔

آکاش چوپڑا نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے آپ کا مثبت ہونا پسند ہے لیکن جناب، کم ازکم اپنی ہوم ٹیسٹ سیریز تو جیت لیں‘۔

سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نہ پہنچنے پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان کو ہوم سیریز میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا سامنا تھا جب کہ ملک سے باہر سیریز میں بنگلادیش، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کا سامنا تھا لہذا پاکستان کو تو پہلے ہی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ جانا چاہیے تھا‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آکاش چوپڑا نے بھارتی پبلشر کو گمراہ کن قرار دے دیا

واضح رہے کہ آکاش چوپڑا کی جانب سے یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب ایک صارف نے ٹوئٹر پر انہیں لکھا کہ ’صرف پاکستان ہی بھارت کو بھارت میں شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے‘۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت میں آخری ٹیسٹ سیریز 08/2007 میں کھیلی تھی جس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں آخری مرتبہ ٹیسٹ سیریز 87/1986 میں جیتی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر