
قومی ٹیم کے ساتھی، سپر لیگ میں حریف بن کر کیسا محسوس کرتے ہیں؟
قومی ٹیم کے ساتھی، سپر لیگ میں حریف بن کر کیسا محسوس کرتے ہیں، پی سی بی پوڈ کاسٹ میں کھلاڑیوں نے بتادیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈکاسٹ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم ، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے اظہار خیال کیا۔
مزید پڑھیں: مکی آرتھر کی تقرری، مصباح الحق پھٹ پڑے
سرفراز احمد نے کہا پی ایس ایل نے ہمارے کرکٹرز کو ایکسپوژر دیا ہے۔ پی ایس ایل نے کھلاڑیوں کو کیمرہ اور کراؤڈ کے دباؤ میں کھیلنا سکھایا ہے۔ دباؤ میں کھیلنے کے گرُ انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے بہت اہم ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ہر سال مختلف چیلنجز درپیش ہوتے ہیں۔ پاکستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ آپ سارا سال ڈریسنگ روم شئیر کرتے ہیں اور پی ایس ایل میں حریف بن جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: شاہد آفریدی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی راہیں جدا
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ لیڈر شپ کی سب سے اہم چیز دباؤ سے نمٹنا ہے۔ مجھے پریشر میں کھیلنا سیکھنا ہے اور فیصلہ سازی میں اچھا ہونا ہے۔
Babar Azam, Sarfaraz Ahmed and Shaheen Afridi preview #HBLPSL8 in 4⃣3⃣rd edition of the PCB Podcast
🎧 https://t.co/sdfcPiExeH
📹 https://t.co/yK6FjHhMvE
⏪ https://t.co/M2tnqG8Pmh#SabSitarayHumaray pic.twitter.com/YlPwO0a4IZ— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 2, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News