
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں کم ترین اسکور کا نیا ریکارڈ قائم
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں کم ترین اسکور کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئزل آف مین کی کرکٹ ٹیم اتوار کو اسپین کے خلاف بین الاقوامی میچ میں صرف 10 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔
یہ مردوں کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا اب تک کا سب سے کم اسکور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی بی ایل 12؛ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا ریکارڈ قائم
اسپین نے ٹاس جیت کر آئزل آف مین کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پوری ٹیم صرف 8.4 اوورز میں 10 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
جوزف بوروز 4 جبکہ جارج بوروز، لیوک وارڈ اور جیکب بٹلر 2،2 رنز بناسکے۔
اسپین کی جانب سے محمد کامران اور عاطف محمود نے 4،4 جبکہ لورنے برنس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اسپین نے 11 رنز کا ہدف صرف 2 گیندوں پر حاصل کرلیا۔اویس احمد نے دو گیندوں پر دو چھکے لگاکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا سب سے کم ترین اسکور 15 رنز تھا جو گزشتہ برس بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز نے بنایا تھا۔
Sydney Thunder no longer have the lowest score in men's T20s 😬
🔗 https://t.co/g9hGy9te4d#IsleOfMan #CricketTwitter
Photo credit: Cricket España Official/IG pic.twitter.com/cfNRiI9jRL
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 27, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News