Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا ایشیاکپ کے لیے پاکستان آنے سے انکار، جاوید میانداد بھڑک اٹھے

Now Reading:

بھارت کا ایشیاکپ کے لیے پاکستان آنے سے انکار، جاوید میانداد بھڑک اٹھے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بلے باز اور سابق کپتان جاوید میانداد نے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار پر انہیں کھری کھری سنادی ہے۔

سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ میں نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے، پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پاکستان کو کرکٹ مل رہی ہے۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اگر بھارت کو کنٹرول نہیں کر رہا تو گورننگ باڈی کا اور کیا کام ہے، آئی سی سی کو چاہیے کہ رولز سب کیلئے یکساں بنائے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے پی سی بی کا واضح موقف سامنے آ گیا

انہوں نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انڈیا ہوگا اپنے لیے ہوگا، بھارت کو یہاں آکر کھیلنے اور ہارنے سے مصیبت ہوجاتی ہے۔

سابق کپتان کہتے ہیں ماضی میں بھارت شارجہ سے بھی ڈر کر بھاگا تھا، شکست پر وہاں وبال آجاتا ہے، ماضی میں گواسگر کو بھی ہار پر بھارتی عوام سے مسئلے ہوئے۔

جاوید میانداد کا عمران خان کو مشورہ

Advertisement

لیجنڈری بلے باز کا سابق وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میں عمران خان کو گڈ لک بولتا ہوں، زندگی میں سب چلتا ہے گھبرانا نہیں چاہیے۔‘

Advertisement

جاوید میانداد نے کہا کہ انہیں فائٹ کرنی چاہیے اور اپنی غلطیوں کو ٹھیک کرکے چلنا چاہیے، سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے لہذا انتظار کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے رہتے ہیں، انتظار کرنا چاہیے کہ وقت آنے پر کیا کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر