Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم ہوم گراؤنڈ ’قذافی اسٹیڈیم‘ میں کھیلنے کے لیے پرجوش

Now Reading:

بابر اعظم ہوم گراؤنڈ ’قذافی اسٹیڈیم‘ میں کھیلنے کے لیے پرجوش
بابر اعظم ہوم گراؤنڈ ’قذافی اسٹیڈیم‘ میں کھیلنے کے لیے پرجوش

بابر اعظم ہوم گراؤنڈ ’قذافی اسٹیڈیم‘ میں کھیلنے کے لیے پرجوش

لاہور: پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اپنے ہوم گراؤنڈ قذافی اسٹیڈیم‘ میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’لاہور میرا ہوم گراؤنڈ ہے، کافی دیر بعد کرکٹ کھیل رہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں اس کو بھول کر کم بیک کریں گے، کوشش کرتا ہوں جہاں سے آیا ہوں ویسا بن کر رہوں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کے لیے پرفارمنس دکھانے کا منتظر ہوں، بابر اعظم

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’وہ دنیا کے بہترین بولر ہیں اور ان کو کھیل کر اچھا لگتا ہے، ہم اکٹھے رہتے ہیں لیکن آپس میں ہمارا مقابلہ رہتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ فرنچائز کرکٹ میں مائنڈ سیٹ الگ ہوتا ہے، فرنچائز کرکٹ میں لوکل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو لے کر چلنا ہوتا ہے جب کہ کوشش ہوتی ہے کہ سب کو اکٹھا لے کر چلیں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ صائم ایوب اور محمد حارث سمیت دیگر نوجوان کھلاڑی جتنی محنت کریں گے اتنا کھیلیں گے۔ افتخار احمد کو پیار سے چاچا کہا تھا، امید ہے وہ ایسے ہی کھیلیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کے بقیہ میچز کا آغاز کل سے ہوگا جس میں پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔

Advertisement

پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے جس میں انہیں 2 میں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ لاہور قلندرز 3 میچز کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر