
گیند پر کریم لگانے کی سزا، رویندر جڈیجہ پر جرمانہ عائد
آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری نے گیند پر کریم لگانے پر بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ پر میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران رویندر جڈیجہ نے انگلی پر کریم لگائی تھی جب کہ آئی سی سی نے رویندر جڈیجہ کو بال ٹیمپرنگ کی سزا سنانے سے کی بجائے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔
بھارتی آل راؤنڈر کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے، رویندر جڈیجہ نے دوران میچ کریم لگانے کا اعتراف کرلیا ہے جب کہ بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کریم لگانے کی وجہ انگلی میں سوجن بتائی ہے۔
فیلڈ امپائرز کو آگاہ نہ کرنے پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ رویندر جڈیجہ نے آسٹریلیا کے خلاف ناگپور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں جب کہ دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News