بابر اعظم نے پی ایس ایل میں کس ٹیم سے آغاز کیا؟
کراچی: پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نئے شارٹس کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے پر امید ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے بابر اعظم نے میچ سے ایک روز قبل کراچی میں پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کل کے میچ کے لیے تیار ہیں، سب ٹیمیں اچھی ہیں جو اچھا کھیل پیش کریں گے وہ جیتے گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سے ہمیشہ بہت پیار ملا، ان کے خلاف کل میچ ہے جب کہ پشاور زلمی نے بھی بہت پیار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل کا میلہ آج سے سجے گا
بابر اعظم نے کہا کہ کل کے میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی پوری کوشش کریں گے، وہاب ریاض پی ایس ایل کے لیے دستیاب ہیں جو اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
پشاور زلمی کے کپتان نے بتایا کہ انہوں نے پی ایس ایل کا آغاز اسلام آباد یونائیٹڈ سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چند نئے شارٹس کی پریکٹس کی ہے جو آئندہ میچز میں دیکھنے کا ملیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل نے ہمیشہ نیا ٹیلنٹ پاکستان ٹیم کو دیا ہے، پاکستان ٹیم کے اگلے ٹورز بھی قریب تر ہیں جب کہ کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا بھی جائزہ لے رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنگ اور انڈر 19 کھلاڑی ہر فرنچائز میں موجود ہیں جن کے لیے مواقع ہیں، غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ رہنے سے کافی فائدہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم گزشتہ کئی سیزن سے کراچی کنگز کا حصہ تھے جب کہ رواں سیزن میں انہوں نے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ہے جن کی قیادت کریں گے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز آج سے ملتان میں ہونے جارہا ہے جس کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پشاور زلمی ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 14 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
