بابر کا پشاور زلمی میں جانا کراچی کنگز کے لیے بڑا نقصان ہے، جوہن بوتھا
کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ جوہن بوتھا نے بابر اعظم کے پشاور زلمی میں جانے کو ٹیم کے لیے بڑا نقصان قرار دے دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی جوہن بوتھا پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے جب کہ 2020 میں بھی جوہن بوتھا کراچی کنگز کی ٹائٹل فاتح ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ رہے ہیں۔
علاوہ ازیں جوہن بوتھا 2019 میں ملتان سلطانز اور 2021 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8، عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان مقرر
حال ہی میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ نے پی سی بی ڈیجیٹل میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بابر اعظم کے پشاور زلمی میں جانے کو فرنچائز کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
اس موقع پر جوہن بوتھا کا پی ایس ایل میں اپنے تجربے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’مجھے ماضی میں بہت سے تجربات حاصل ہوئے ہیں لیکن یہ ایک بہترین ٹورنامنٹ ہے جس کا شمار دنیا کے بہترین دو یا تین ٹورنامنٹس میں ہوتا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ظاہر ہے کہ مجھے یہاں آنا اور پی ایس ایل میں کام کرنا اچھا لگتا ہے، پی ایس ایل نے مجھے بطور کوچ پہلی مرتبہ کام کرنے کا موقع فراہم کیا جب کہ اس وقت میں کرکٹ کھیل رہا تھا‘۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہونے جارہا ہے جس میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کا پہلا میچ پشاور زلمی سے ہوگا جو 14 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
