پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے
کراچی: پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی جمی نیشم اور شکیب الحسن کراچی پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم اور بنگلا دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن کراچی پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے
جمی نیشم اور شکیب الحسن پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے جب کہ پشاور زلمی آج کراچی کنگز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں پی ایس ایل 8 کا آغاز ہوگیا ہے جس کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جب کہ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 176 رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی نے کامران اکمل کو نئی ذمہ داری سونپ دی
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز ہی بناسکی جب کہ لاہور قلندرز نے صرف ایک رنز سے میچ اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
