
عاقب جاوید نے ملتان اسٹیڈیم کو ملک کا بہترین اسٹیڈیم قرار دے دیا
ملتان: سابق کرکٹر عاقب جاوید نے ملتان اسٹیڈیم کو ملک کا بہترین اسٹیڈیم قرار دے دیا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کرکٹر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیموں میں 19 سے 20 کا بیلنس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملتان اسٹیڈیم پاکستان کا بہترین اسٹیڈیم ہے، شائقین کرکٹ ایونٹ میں تمام ٹیموں کو ہی سپورٹ کرنے آتے ہیں، دیکھتے ہیں کہ کل ملتان کی عوام ملتان سلطانز کو سپورٹ کرے گی یا لاہور قلندرز کو۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 8؛ کراچی، اسلام آباد اور پشاور کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز میں پلیئرز کئی سال سے ہماری ٹیم میں کھیل رہے ہیں جس کا ہمیں فائدہ حاصل ہوگا جب کہ باقی ٹیموں میں کھلاڑی تبدیل ہوتے رہے ہیں۔
عاقب جاوید کہتے ہیں کہ لاہور قلندرز کے پاس ٹاپ کوائلٹی کے بولرز موجود ہیں، بولرز کا بنانا آسان ہے جب کہ وکٹ کیپر اور بیٹسمین بنانا مشکل ہے جس پر ہمارا فوکس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں جو اسپیڈ آرہی تھی اس پر مجھے شک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں پی ایس ایل کا میلہ سجنے میں تین دن باقی
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کا آغاز 13 فروری سے ملتان اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے جس میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
میچ سے قبل شام 6 بجے افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جب کہ میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News