
پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں اپنی تیزرفتار بولنگ سے بلے بازوں کو پریشان کرنے والے احسان اللہ کے بارے میں لوگ کم ہی جانتے ہیں۔
ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے احسان اللہ نے پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں اب تک سب سے زیادہ (14) وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: احسان اللہ کے حوالے سے عبدالرزاق کا بڑا بیان سامنے آ گیا
آج ہم آپ کو ان کی زندگی سے متعلق بتاتے ہیں کہ انہیں اس مقام تک پہنچنے میں کتنی مشکلات پیش آئیں اور کن امتحانات سے گزرنا پڑا۔
احسان اللہ کا تعلق سوات سے ہے اور ان کی پوری فیملی سوات میں ہی رہتی ہے۔
ان کے ماموں نے ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ ’میں احسان کو داد پیش کرتا ہوں، اس نے اپنی محنت، لگن اور دن رات کی جدوجہد سے یہ مقام حاصل کیا ہے‘۔
احسان اللہ کے ماموں نے بتایا کہ احسان اللہ کی فیملی بھی گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے متاثر ہوئی تھی، سیلاب میں ان کا گھر تک بہہ گیا تھا لیکن ایسے مشکل حالات میں بھی احسان نے محنت کرنی نہ چھوڑی اور اپنی ہمت سے آگے بڑھتے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کو آؤٹ کرنا میرے لیے بہت بڑا لمحہ تھا، احسان اللہ
انہوں نے مزید بتایا کہ گھر اور کھیت بہنے کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ہونے کے بعد کرکٹ کے لیے وقت نکالنا بھی مشکل ہو گیا تھا اور کئی دنوں تک مایوسی اور پریشانی میں گزارے پھر گھر والوں نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں دوبارہ کرکٹ کی طرف راغب کیا۔
احسان اللہ 5 بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں اور ان کے والد پیشے کے لحاظ سے ایک زمیندار ہیں۔ انہیں بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا ۔ان کو ایک کرکٹ اکیڈمی میں داخل کروایا گیا اور یہ کبھی نہ ختم ہونے والا جنون تھا جو ان کو پی اسی ایل تک لے آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News