
پی ایس ایل 8: پلے آف مرحلے سے قبل ٹاپ غیرملکی کھلاڑیوں کی روانگی
پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلے سے قبل ٹاپ غیر ملکی کھلاڑی اپنی ٹیموں کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بین الاقوامی وعدوں کی تکمیل کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔
عقیل حسین، راومن پاوول اور اوڈین اسمتھ آج پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز کے میچ کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8؛ پشاور کی ملتان کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ جاری
تینوں کھلاڑی جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے ویسٹ انڈین اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ملتان سلطانز کے کھلاڑی ڈیوڈ ملر ملتان کے آخری گروپ مرحلے کے میچ کے بعد روانہ ہوں گے، اگر ملتان پی ایس ایل 8 کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو جانسن چارلس ڈیوڈ ملر کی جگہ لیں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے رسی وین ڈر ڈسن بھی آج روانہ ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا گروپ مرحلہ اپنے اختتام کے قریب پہنچ گیا ہے جس میں اب صرف 4 میچز ہونا باقی ہے جب کہ آج گروپ مرحلے میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
علاوہ ازیں کل ملتان اور کوئٹہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جب کہ 12 مارچ کو ایک طرف اسلام آباد اور پشاور کا میچ ہوگا تو دوسری طرف لاہور اور کراچی کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News