Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیجنڈز لیگ، ایشیا لائنز نے انڈین مہاراجہ کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

Now Reading:

لیجنڈز لیگ، ایشیا لائنز نے انڈین مہاراجہ کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری لیجنڈز لیگ 2023 کے میچ میں ایشیا لائنز نے انڈین مہاراجہ کو 85 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈز لیگ کے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے گوتم گھمبیر کی انڈین مہاراجہ کو 85 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ایشیا لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔

ایشیا لائنز کے محمد حفیظ نے 38، اصغر افغان نے 34 رنز بنائے جبکہ اوپل تھرنگا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انڈین مہاراجہ کی جانب سے اسٹورٹ بنی اور پرگیان اوجھا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

انڈین مہاراجہ نے ہدف کے تعاقب میں 47 کے مجموعی اسکور پر اپنے کپتان سے ہاتھ دھو بیٹھی، گوتم گھمبیر 32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Advertisement

انڈین مہاراجہ کے رابن اتھاپا نے 15، محمد کیف نے 14، سریش رائنا 18 اور محمد یوسف 9 رنز بنا سکے۔

انڈین مہاراجہ کی پوری 16.4 اوورز میں 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

شاہد خان آفریدی کی ایشیا لائنز میں پاکستانی بولرز چھائے رہے، عبدالرزاق، محمد حفیظ اور سہیل تنویر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لیجنڈز لیگ 2023 میں انڈین مہاراجہ نے 5 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی اور 4 مقابلوں میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لیجنڈ لیگ ٹی ٹوئنٹی 2023 کا فائنل 20 مارچ کو ایشیا لائنز اور ورلڈ جائنٹس کے درمیان ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دوحا میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر