کرکٹر عبد الرزاق اور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے درمیان کیا تعلق تھا؟ سابق کرکٹر نے پہلی بار انکشاف کردیا
سابق پاکستانی کرکٹر عبد الرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ تعلق پر پہلی بار انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں سابق پاکستانی کرکٹر عبد الرزاق نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے اور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے درمیان تعلق کے بارے میں پہلی بار کھُل کر بات کی۔
شو کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ماضی میں آپ کے بارے میں یہ افواہ تھی کہ آپ کا اور بھارتی اداکارہ تمنا کا افیئر ہے، کیا یہ بات درست ہے؟
جس پر عبد الرزاق نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ صرف ایک افواہ کے سوا کچھ نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ دراصل میں اور تمنا ایک شوٹ کیلیئے دبئی میں تھے، تب میری ان سے ملاقات ہوئی تھی۔ وہ بہت اچھی انسان ہیں، اس وقت ان کی پہلی فلم آنے والی تھی اور وہ دبئی میں اپنے والدین کے ہمراہ آئی تھیں۔ شوٹ میں ساتھ کام کرنے کی وجہ سے ہمیں ساتھ گھومنا پھرنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے ہماری تصاویر موضوعِ بحث بن گئیں جبکہ ہمارے درمیان ایسا کوئی تعلق نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری ان کے والد سے بھی ملاقات ہوئی تھی، وہ مسلمان ہیں اور ان کی والدہ ہندو جبکہ تمنا اپنی والدہ کا مذہب فالو کرتی ہیں اور وہاں تمنا کے علاوہ بنگلا دیشی اداکارائیں اور ماڈل بھی تھیں جن کے ساتھ میں نے شوٹ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
