پاکستانی نژاد برطانوی 9 سالہ بچے آدم ہارون نے باکسنگ کی دنیا میں دھوم مچا رکھی ہے۔
آدم نے اپنی 9 سالہ زندگی میں 40 سے زیادہ میڈل، شیلڈ اور بیلٹ اپنے نام کر رکھے ہیں۔
آدم نومبر میں آئرلینڈ میں اپنی اگلی فائٹ کے لیے پریکٹس کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی شرٹ پر پاکستانی پرچم لگا رکھا ہے۔
آدم ہارون کا کہنا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں جم فن کے لیے جاتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں باکسنگ فن نہیں ہے۔ میں اسکول کے بعد باکسنگ کو وقت دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان میں بھی فائٹ کی ہے۔ مجھے پاکستان سے پیار ہے ۔
آدم ہارون نے کہا کہ میں نے ابھی تک کوئی فائٹ نہیں ہاری ہے۔ اب نومبر میں آئرلینڈ میں میری اگلی فائٹ ہو گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو باکسنگ کو ہنسی مذاق کے بجائے سیریس لینا چاہئے۔ میری عمر کے بچوں کو بھی کھیل کی طرف آنا چاہیے۔
آدم کے کوچ لوکس کا کہنا ہے کہ آدم پانچ سال سے باکسنگ سیکھ رہا ہے، وہ ہمارا سپر سٹار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آدم ذمہ دار بچہ ہے، وہ اپنا اسکول کے بعد وقت باکسنگ میں لگا رہا ہے۔ مجھے یقین ہے آدم ورلڈ باکسر کا ٹائٹل جیتے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 