
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
نائلہ کیانی نے پاکستان میں موجود تمام 5 ‘ایٹ تھاوزنڈرز( 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں)’ سر کرلیں، وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔
نائلہ نے یہ کارنامہ آج 8051 میٹر بلند براڈ پیک سر کرکے سر انجام دیا۔ براڈ پیک دنیا کی بارہویں بلند چوٹی ہے۔
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے اس سے قبل پاکستان میں کے ٹو، نانگا پربت ، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کی تھی۔
نائلہ نے نیپال میں ماؤنٹ ایوریسٹ، لوٹسے اور اناپورنا کو بھی سر کیا ہے۔ وہ نانگا پربت، لوٹسے، اناپورنا اور گیشربرم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی ہیں جبکہ 14 میں سے 8 آٹھ ہزار میٹر کی بلند چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔
نائلہ کیانی نے سطح سمندر سے 8,849 میٹر بلند دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو کامیابی کے ساتھ سر کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News