Advertisement
Advertisement
Advertisement

گنگولی کے ’یک طرفہ جیت‘ کے بیان پر وقار یونس کا ردعمل

Now Reading:

گنگولی کے ’یک طرفہ جیت‘ کے بیان پر وقار یونس کا ردعمل
گنگولی کے ’یک طرفہ جیت‘ کے بیان پر وقار یونس کا ردعمل

سابق بھارتی کھلاڑی سورو گنگولی کے پاکستان کے خلاف یک طرفہ جیت کے بیان کا وقار یونس نے جواب دے دیا ہے۔

لاہور میں بدھ کو ایشیاکپ 2023 کے شیڈول کی نقاب کشائی کی تقریب کے بعد پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس سے سورو گنگولی کے یک طرفہ جیت کے بیان پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا۔

تاہم وقار یونس نے گنگولی کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور جواب دیتے ہوئے بھارت اور پاکستان کے درمیان مسابقتی تاریخ پر توجہ دی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’’میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اچھا کھیل کھیلا۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا جو میچ جیتا وہ کافی یک طرفہ تھا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں کون جائے گا؟ سورو گنگولی نے پیش گوئی کردی

انہوں نے کہا کہ لیکن ہم جو بھی میچز ہارے وہ بھی کافی قریب تھے۔ اس لیے آپ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں، بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچز دنیا کے سب سے بڑے میچز ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سابق بھارتی کھلاڑی سورو گنگولی نے بیان دیا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچز پر بہت زیادہ شور مچایا جارہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا پاکستان کا معیار کافی عرصے سے اتنا اچھا نہیں رہا کیونکہ بھارت یک طرفہ طور پر میچز جیتتا رہا ہے۔ دبئی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے شاید پہلی بار بھارت کو شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان انتہائی متوقع میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر