
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جون کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے اسٹار کھلاڑی ٹریوس ہیڈ، زمبابوے کے تجربہ کار اوپنر شان ولیمز اور سری لنکن آل راؤنڈر وینندو ہسارنگا کو نامزد کیا گیا ہے۔
ٹریوس ہیڈ
آسٹریلوی کھلاڑی نے گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں عمدہ کھیلا پیش کیا اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔
علاوہ ازیں ٹریوس ہیڈ نے انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن کے ابتدائی میچ میں شاندار نصف سنچری اسکور کی تھی جس کی بدولت آسٹریلیا نے ایشز میں فاتحانہ آغاز کیا۔
شان ولیمز
زمبابوے کے تجربہ کار کھلاڑی شان ولیمز نے ہوم گراؤنڈ پر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں تین سنچریاں اسکور کیں تھیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے نیپال کے خلاف ناقابل شکست 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ نیدر لینڈز اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 91 اور 23 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
شان ولیمز نے امریکہ کے خلاف شاندار 174 رنز کی اننگز کھیلی اور عمان کے خلاف بھی 142 رنز کی کھیلی تھی۔
وینندو ہسارنگا
سری لنکا کے اسٹار آل راؤنڈر وینندو ہسارنگا نے جون کے مہینے میں تاریخ رقم کی ہے جب کہ وہ ون ڈے کرکٹ میں مسلسل تین مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرکے پاکستانی لیجنڈر بولر وقار یونس کے بعد دوسرے بولر بن گئے ہیں۔
انہوں نے یہ کارنامہ زمبابوے میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے دوران انجام دیا ہے جب کہ انہوں نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News