Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اے ٹیم کی فائنل تک رسائی، شاہین اور نسیم شاہ بھی جشن میں شامل ہوگئے

Now Reading:

پاکستان اے ٹیم کی فائنل تک رسائی، شاہین اور نسیم شاہ بھی جشن میں شامل ہوگئے
پاکستان اے ٹیم کی فائنل تک رسائی، شاہین اور نسیم شاہ بھی جشن میں شامل ہوگئے

پاکستان اے ٹیم نے ایمرجنگ ایشیاکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے جس کے جشن میں شامل ہونے کے لیے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بھی پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان اے ٹیم نے جمعہ کو کولمبو میں سری لنکا اے کو 60 رنز سے شکست دے کر اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ 2023 کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ایشیاکپ؛ عمیر بن یوسف نے شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا

Advertisement

پاکستان اے ٹیم کی جیت پر قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بھی جشن منانے پہنچ گئے ہیں۔

سیمی فائنل کے بعد جونیئر ٹیم کی ہوٹل واپسی پر سینئر کھلاڑیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور کیک کاٹ کر اس موقع کو یادگار بنایا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جشن کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو فاتح اے ٹیم کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1682392566606757888?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1682392566606757888%7Ctwgr%5E991015460f387fa8e13198f237a6a937df46a67c%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fshaheen-naseem-join-celebration-as-pakistan-a-reaches-emerging-asia-cu

Advertisement

واضح رہے کہ اس میچ میں عمیر بن یوسف اور پاکستان اے کے کپتان محمد حارث نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں تھی جب کہ قومی اے ٹیم نے سری لنکا کو جیت کے لیے 323 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل: دفاعی چیمپئن پاکستان کو مضبوط حریف بھارت کا چیلنج درپیش

جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 45.4 اوورز میں 262 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فائنل میں پاکستان اے کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا جو اتوار 23 جولائی کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر