ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میں میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور صرف 37 اوورز میں 179 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔
نیپال کی جانب سے سومپال کامی 75 اور پراتس جی سی 26 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہنواز داہانی نے 5، محمد وسیم نے 4 اور مبصر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے مقررہ 180 رنز کا ہدف 33ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
Pakistan Shaheens win their first match of the tournament by 4️⃣ wickets 🙌#BackTheBoysInGreen | #ACCMensEmergingTeamsAsiaCup pic.twitter.com/MXymhfq3Rt
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 14, 2023
طیب طاہر 51، عمیر بن یوسف 36 اور کامران غلام 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔صائم ایوب 24، حسیب اللہ 12 اور محمد حارث 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عماد بٹ 4 اور مبصر خان ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیپال کی جانب سے للت نارائن راجبنشی نے 3، پون سرف نے 2 اور کوشال ملا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
