Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کو بھارت میں ہرانے کا مزہ ہی الگ ہے، وقار یونس

Now Reading:

بھارت کو بھارت میں ہرانے کا مزہ ہی الگ ہے، وقار یونس
بھارت کو بھارت میں ہرانے کا مزہ ہی الگ ہے، وقار یونس

بھارت کو بھارت میں ہرانے کا مزہ ہی الگ ہے، وقار یونس

سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ جب بھارت میں جاکر کھیلتے ہیں تو پریشر ہوتا ہے مگر بھارت کو بھارت میں ہرانے کے بعد اطمینان بھی بڑا ہوتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہمارے زمانے میں ہم بڑے ایونٹس میں بھارت سے نہیں جیتے مگر اب پریشر بھارت پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کو چیلنج کرسکتی ہے، پاکستان بھارت کو یک طرفہ طور پر ہرا چکا ہے اور جو میچز ہم ہارے بھی ہیں وہ بھی انتہائی کلوز میچ رہے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: گنگولی کے ’یک طرفہ جیت‘ کے بیان پر وقار یونس کا ردعمل

وقار یونس نے کہا کہ گنگولی جو مرضی کہیں بھارت اور پاکستان کا میچ دنیا کا سب سے بڑا میچ ہوتا ہے، جب بھارت میں جا کر کھیلتے ہیں تو پریشر ہوتا ہے مگر بھارت کو بھارت میں ہرانے کے بعد اطمینان بھی بڑا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اتنی بڑی ہوچکی ہے کہ وہ پریشر کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں، مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان ٹیم پریشر کو اچھا ہینڈل کرلیتی ہے چاہے وہ بھارت میں ہو یا دنیا کے کسی اور اسٹیڈیم میں کھیلیں۔

سابق کپتان کہتے ہیں کہ بڑے ایونٹس کے لیے ان فارم بیٹرز اور بولرز کا ہی انتخاب ہوتا ہے کیونکہ ان فارم کھلاڑی ہی بہتر نتائج دے سکتا ہے۔ میرا یہی مشورہ ہوگا کہ ان فارم کھلاڑیوں کا ایشیاکپ اور ورلڈ کپ کے لیے انتخاب ہونا چاہیے۔

Advertisement

وقار یونس نے شاہین آفریدی کو 100 وکٹیں مکمل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی اور سری لنکا کے خلاف عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے سعود شکیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عمدہ کھلاڑی ہیں اور انہوں نے موقع ملنے کا پورا فائدہ اٹھایا ہے۔

Advertisement

سابق کپتان نے مزید کہا کہ سعود شکیل کو ڈبل سنچری پر بہت مبارک ہو، سعود کا مستقبل محفوظ لگ رہا ہے جب کہ وقار یونس نے پی سی بی میں عہدہ لینے کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر