Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کو اب تک چیف سلیکٹر نہ مل سکا، محمد حفیظ نے بھی عدم دلچسپی ظاہر کردی

Now Reading:

پی سی بی کو اب تک چیف سلیکٹر نہ مل سکا، محمد حفیظ نے بھی عدم دلچسپی ظاہر کردی

محمد حفیظ

محمد حفیظ نے بھی چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے عدم دلچسپی ظاہر کردی ہے جس کے بعد پی سی بی نے پھر آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

ہارون رشید کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد ذکاءاشرف کی سربراہی میں نئی انتظامی کمیٹی اس عہدے کے لیے موزوں امیدوار کی تلاش میں سرگرداں ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ سے چیف سلیکٹر کے عہدے کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔

تاہم محمد حفیظ نے گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سلیکٹر کے عہدے میں عدم دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Advertisement

ایک اور مایہ ناز سابق کرکٹر راشد لطیف نے بھی اپنی مصروفیات کے باعث اس وقت پی سی بی میں کوئی بھی عہدہ لینے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر معین خان کا نام بھی چیف سلیکٹر کے ممکنہ امیدوار کے طور پر بورڈ حکام کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

Advertisement

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق معین خان اپنے بیٹے اعظم خان کے کیریئر کے خدشات کی وجہ سے اس طرح کے کرکٹ معاملات سے منسلک ہونے سے گریزاں ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ اگر وہ عہدہ سنبھالتے ہیں تو ان کے بیٹے کی کارکردگی پر غیر ضروری دباؤ آئے گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 اور ورلڈ کپ 2023 سامنے ہے اور ایسے وقت میں ایک موزوں چیف سلیکٹر کی تلاش انتہائی اہم ہوگئی ہے۔

کچھ سابق کرکٹرز اس عہدے کو سنبھالنے کے حوالے سے خوفزدہ ہیں اور انہیں اندیشہ ہے کہ اگر ٹیم کی کارکردگی توقعات پر پوری نہ اتری تو انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیالیس سال کی عمر میں محمد حفیظ کا کمال؛ نئی تاریخ رقم کردی

Advertisement

حکام اب چیف سلیکٹر کا عہدہ بھرنے کے لیے جدید کرکٹ کی مضبوط سمجھ رکھنے والے اسٹار کرکٹر کی تلاش میں ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق مستقبل قریب میں اہم ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔

تاہم ذکا اشرف کی آئی سی سی میٹنگز کے لیے جنوبی افریقہ روانگی کے باعث فیصلہ سازی کا عمل تاخیر کا شکار ہے۔

توقع ہے کہ وہ اگلے چند دنوں میں کچھ سابق اسٹار کرکٹرز سے ملاقات کریں گے اور اس پوزیشن پر بات کریں گے اور حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے ان کی دلچسپی اور دستیابی کا اندازہ لگائیں گے۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رافیل فضا کے بعد دنیا بھر میں گرنے لگے ، بھارت کی جگ ہنسائی میں اے بی ڈی ویلیئرز بھی شامل
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر