ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار
سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فہرست میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
سری لنکا کو کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فہرست میں اپنی برتری کو بڑھادیا ہے۔
https://twitter.com/cricketpakcompk/status/1684524273069858818?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1684524273069858818%7Ctwgr%5E70253112efc8b12915f1ca6bb57581be0cff57f1%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fpakistan-extend-lead-on-top-in-world-test-championship
پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے سری لنکا کے خلاف 2-0 سے سیریز جیتی ہے جب کہ 2023 تا 2025 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں پاکستان کا بے داغ ریکارڈ ہے۔
بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم نے 100 فیصد فتوحات کے ساتھ دو میچز جیت کر 24 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جب کہ بھارت کا فہرست میں دوسرا نمبر ہے جس نے 66.67 فیصد کی فتوحات کے ساتھ 16 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
علاوہ ازیں فہرست میں تیسرے نمبر پر 54.17 فیصد فتوحات کے ساتھ آسٹریلیا کے 26 پوائنٹس، چوتھے نمبر پر 29.17 فیصد فتوحات کے ساتھ انگلینڈ کے 14 پوائنٹس اور پانچویں نمبر پر 16.67 فیصد فتوحات کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے 4 پوائنٹس ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
