
پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی نے دو روزہ ٹرائلز مکمل کرنے کے بعد ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں محمد عمر بھٹہ (کپتان)، عبدالوحید اشرف (نائب کپتان)، اکمل حسین، عبداللہ اشتیاق خان، محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، احتشام اسلم اور اسامہ بشیر شامل ہیں۔
علاوہ ازیں عقیل احمد، ارشد لیاقت، محمد عماد، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، رومان، محمد مرتضی یعقوب اور محمد شاہزیب خان کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔
منتخب کھلاڑیوں میں عبدالرحمان جب کہ اسٹینڈ بائے کھلاڑیوں میں علی رضا، محمد باقر، محمد ندیم خان، عبدالوہاب، وقار علی، محمد ارسلان اور عبدالقیوم بھی شامل ہیں۔
پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیموں کا ایک ہی پول بنایا گیا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا کے ساتھ کھیلے گا جب کہ دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کے ساتھ کھیلے گا۔
پاکستان کا تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان، چوتھا میچ 7 اگست کو چین، پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی کے میچز 3 تا 12 اگست تک بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News