زمان خان نے ایک مرتبہ پھر خود کو ’’آخری اوور کا ماہر بولر‘‘ ثابت کردیا
پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان نے ایک مرتبہ پھر کامیاب اوور کرواکر خود کو ’’آخری اوور کا ماہر بولر‘‘ ثابت کردیا ہے۔
پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان ان دنوں گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا لیگ کھیل رہے ہیں جس میں وہ ٹورنٹو نیشنلز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
جمعہ کو لیگ میں ٹورنٹو نیشنلز کا سنسنی خیز مقابلہ وینکوور نائٹس سے ہوا جس میں زمان خان نے آخری اوور کرواکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
وینکوور نائٹس کو آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے جب کہ ان کے کھلاڑی اور جنوبی افریقہ کے ٹی ٹوئنٹی کے ماہر کھلاڑی رسی وین ڈوسن موجود تھے۔
زمان خان کی پہلی گیند کا سامنا فیبین ایلن نے کیا اور وہ ایک رن لینے میں کامیاب رہے جس کے بعد بیٹنگ سائیڈ پر رسی وین ڈوسن موجود تھے۔
AdvertisementZaman Khan the Qalandar!
13 to defend in last over against Rassie van der Dussen and Fabian Allen.
Only conceded 3 runs.#GT20Canada @lahoreqalandars
— M (@anngrypakiistan) July 21, 2023
لیکن قومی فاسٹ بولر نے مہارت سے گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور انہیں دو گیندیں ڈاٹ کروادیں جس کے بعد ان پر دباؤ بڑھ گیا جب کہ اوور کی آخری گیند پر زمان خان نے شاندار گیند کرتے ہوئے ان کو آؤٹ کردیا۔
انہوں نے آخری اوور میں صرف تین رنز دیے جب کہ ان کی ٹیم نے 9 رنز سے فتح اپنے نام کی اور ٹورنامنٹ میں بھی پہلی فتح درج کروادی۔
واضح رہے کہ ٹورنٹو نیشنلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 151 رنز بنائے تھے جب کہ ٹیم کی جانب سے کولن منرو نے 12 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 78 رنز اسکور کیے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
