Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ کپ پرومو پر شعیب اختر کی تنقید

Now Reading:

ورلڈ کپ پرومو پر شعیب اختر کی تنقید
ورلڈ کپ پرومو پر شعیب اختر کی تنقید

ورلڈ کپ پرومو پر شعیب اختر کی تنقید

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے پرومو میں بابر اعظم کو شامل نہ کرنے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سخت تنقید کی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والےون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آفیشل پرومو جاری کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ 2 منٹ اور 13 سیکنڈ کی ویڈیو میں ‘سب کچھ ایک دن لگتا ہے’ تھیم شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ کپ کے پرومو سے بابر اعظم باہر، مداح بھڑک اٹھے

اس ویڈیو میں بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو دکھایا گیا ہے جو گزشتہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے یادگار مناظر بیان کررہے ہیں۔

Advertisement

پرومو کے اندر دکھائے جانے والے ویژولز میں پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ورلڈ کپ 2019 میں وکٹ لینے کے بعد جشن بھی شامل ہے۔

پرومو میں مرلی دھرن، جونٹی روڈس اور سورو گنگولی سمیت کئی کرکٹرز بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں دکھایا گیا ہے کہ بالی وڈ اسٹارورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ یہ پیغام دیتے ہیں کہ ’’ہر چیز کے لیے جس کے لیے کبھی خواب دیکھا، محنت کی اور اس کے لیے جیا، وہ ایک دن ضرور ملتا ہے‘‘۔

پرومو میں سب کی توقعات کے خلاف ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نہ دکھانے پر شعیب اختر نے سخت تنقید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ کا پرومو جاری کردیا

Advertisement

سماجی رابطے کی سائٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شعیب اختر نے تنقید کی اور بابر اعظم کو شامل نہ کرنے پر سوال اٹھایا۔

شعیب اختر کہتے ہیں کہ ’’جس کسی نے بھی یہ سوچا کہ ورلڈ کپ کا پرومو پاکستان اور بابر اعظم کے بغیر مکمل ہوجائے گا، اس نے حقیقت میں خود کو ایک مزاق کے طور پر پیش کیا۔ لوگوں تھوڑا بڑا ہونے کا وقت آگیا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی بھارت کررہا ہے۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر