 
                                                      پی سی بی ایشیاکپ کے شیڈول میں تبدیلی کا خواہاں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیاکپ 2023 کے شیڈول میں تبدیلی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ 2023 کے شیڈول میں تبدیلیوں کا خواہاں ہے۔ حکام نے اے سی سی کے سامنے موقف اپنایا ہے کہ سری لنکا میں شیڈول نو میچز میں سے چار میچز کے دوران بارش کا امکان ہے۔
اس صورتحال سے بچنے کے لیے پاکستان میں چار میچز کرانے کی بجائے مزید میچز ہونے چاہئیے۔ بھارت کے علاوہ دیگر ٹیمیں یہاں پہلے سے موجود ہوں گی جس کی وجہ سے لاجسٹک کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
پی سی بی دو شہروں میں بھی میچ کرانے میں دلچسپی رکھتا ہے جب کہ اس وقت صرف لاہور میچز کی میزبانی کرے گا تاہم اب ایک نئی پیشرفت میں ملتان کا نام بھی سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ 2023؛ سری لنکا کے دو شہر میزبانی کے لیے فائنل
حکام نے ایونٹ کا آغاز پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں ہونے والے میچ سے کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے مقابلے سائز میں چھوٹے ملتان اسٹیڈیم کو منتخب کرنے سے افتتاحی میچ کے لیے زیادہ بھرا ہوا ماحول پیدا ہوگا۔
اگر پاکستان میں میچز کی تعداد بڑھانے کا معاہدہ ہوا تو بنگلا دیش یا افغانستان میں سے کسی ایک کے خلاف بھی میچ پاکستان میں کرایا جائے گا۔
پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے اس معاملے کے حوالے سے جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں ایشین کرکٹ حکام سے ابتدائی بات چیت شروع کردی ہے جب کہ اے سی سی اجلاس کے دوران مزید غور و خوض کیا جائے گا۔
پاکستانی حکام پر امید ہیں کہ انہیں مزید میچز کی میزبانی کا موقع ملے گا تاہم اگر ایسا نہ ہوسکا تو سابقہ پلان پر ہی عمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی
واضح رہے کہ موجودہ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ 31 اگست سے شروع ہونا ہے جس میں پاکستان اور نیپال، افغانستان اور بنگلا دیش، بنگلا دیش اور سری لنکا جب کہ سری لنکا اور افغانستان کے میچز پاکستان میں شیڈول ہیں۔
سری لنکا نے بارش کی پیش گوئی کو دیکھتے ہوئے تمام میچز کولمبو کے بجائے دمبولا میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہاں سے آنے والی اطلاعات بھی موسم کے حوالے سے تسلی بخش نہیں ہیں۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہفتے کے اندر دمبولا میں دو بار آمنے سامنے ہوں گی۔ اگر دونوں روایتی حریف فائنل میں پہنچ جاتے ہیں تو تیسرا میچ بھی دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 