ایشیاکپ 2023 کے لیے سری لنکا کے دو شہروں کو میزبانی کے لیے فائنل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا کے 2 شہر ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کریں گے جب کہ ایشیا کپ کا شیڈول فائنل ہوگیا ہے جس کا اعلان کل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لگاتار 9 ون ڈے میچز یعنی 100 اوورز کا کھیل ایک وینیو پر ممکن نہیں جس کی وجہ سے پی سی بی اور سری لنکن بورڈ سمیت اے سی سی نے 2 شہروں پر اتفاق کیا ہے۔
پالیکیلے اور ڈمبولا ایشیاکپ کے میزبان شہر ہوں گے جب کہ پاک بھارت ٹاکرا پالیکیلے میں کروانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی
واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 میں پاکستان ٹیم نیپال کے خلاف لاہور میں 31 اگست کو پہلا میچ کھیلے گی جب کہ نیپال اور پاکستان اگلے روز سری لنکا روانہ ہوجائیں گے۔
پاکستان میں لاہور کے علاوہ کراچی اور پنڈی میں سے ایک شہر دوسرا وینیو ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
