Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ کپ 2023؛ پاک بھارت میچ کے اشتہاری نرخوں میں نمایاں اضافہ

Now Reading:

ورلڈ کپ 2023؛ پاک بھارت میچ کے اشتہاری نرخوں میں نمایاں اضافہ
ورلڈ کپ 2023؛ پاک بھارت میچ کے اشتہاری نرخوں میں نمایاں اضافہ

ورلڈ کپ 2023؛ پاک بھارت میچ کے اشتہاری نرخوں میں نمایاں اضافہ

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی متوقع میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچز شائقین کرکٹ کے لیے بے پناہ دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں اور یہ مقابلے سب کی توجہ کا مرکز بھی ہوتے ہیں۔

ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو ہوگا جس کے لیے بھارت میں ورلڈ کپ کے سرکاری نشریاتی ادارے ڈزنی اسٹار نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اشتہاری نرخوں میں نمایاں اضافہ کردیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے ورلڈکپ، پاک بھارت میچ سے قبل ہلچل مچ گئی؛ تہلکہ خیز خبر

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران ہر 10 سیکنڈ کے اشتہارات کے لیے 30 لاکھ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ کے دیگر میچز کے لیے ہر 30 سیکنڈ کے اشتہارکی معیاری شرح 7 لاکھ بھارتی روپے مقرر کی گئی ہے۔

ورلڈ کپ 2023 میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں ناظرین کی تعداد میں ریکارڈ توڑنے کی توقع کی جارہی ہے جیسا کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں دیکھا گیا تھا۔

Advertisement

پچھلے ٹورنامنٹس میں ہونے والے میچز نے بہت زیادہ سامعین کو اپنی جانب مبذول کروایا تھا جس میں پوری دنیا سے لاکھوں ناظرین نے ان مقابلوں کو دیکھا تھا۔

Advertisement

گزشتہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کو ہاٹ اسٹار پر 1.8 کروڑ ناظرین نے دیکھا تھا جب کہ ایشیاکپ میں ہونے والے میچ کو 1.4 کروڑ ناظرین نے دیکھا تھا۔

2019 ورلڈ کپ کے میچ کو صرف بھارت میں 273 ملین ناظیرین نے ٹیلی ویژن پر دیکھا تھا جب کہ مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر 50 ملین اضافی ناظرین نے دیکھا تھا،یہ میچ اب تک کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کرکٹ میچ کی حیثیت رکھتا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے ڈزنی اسٹار نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے اور انہیں امید ہے کہ پاک بھارت میچ ایک منافع بخش منصوبہ ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر