
اوول ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ کو رن آؤٹ قرار نہ دینے کا فیصلہ موضوع بحث بن گیا۔
اوول ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی اننگز کے 78ویں اوور میں اسمتھ 43 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے کہ متبادل فیلڈر جارج ایلہام کی تھرو پر جونی بیئر اسٹو نے بیلز اڑا دیں، یہ بظاہر رن آؤٹ تھا، بیٹر نے پویلین واپسی کا راستہ اختیار کیا مگر فیلڈ امپائر نے تھرڈ امپائر سے رجوع کرلیا۔
بار بار ری پلے دیکھنے سے ثابت ہوا کہ اسٹیو اسمتھ ڈائیو لگاکر کریز تک پہنچنے کیلیے کوشاں تھے کہ بیئر اسٹو کے گلوز سے ایک بیل پہلے ہی گری، گیند والا ہاتھ لگنے تک بیٹر پہنچ چکے تھے، اس لیے اسٹیون اسمتھ کو اننگز جاری رکھنے کا موقع مل گیا،تماشائی فیصلے پر خوش نظر نہیں آئے، سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہوگئی۔
George Ealham 🤝 Gary Pratt
AdvertisementAn incredible piece of fielding but not to be… 😔 #EnglandCricket | #Ashes pic.twitter.com/yWcdV6ZAdH
— England Cricket (@englandcricket) July 28, 2023
یاد رہے کہ بیئراسٹو کے ایلکس کیری کے ہاتھوں متنازع اسٹمپنگ کی بازگشت ابھی تک سنائی دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News