
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان
سری لنکا کرکٹ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان کر دیا ہے۔
سری لنکا کرکٹ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان کیا ہے جو 16 سے 28 جولائی کے درمیان کھیلی جائے گی۔
کمنٹری پینل میں رمیز راجہ، رسل آرنلڈ، عامر سہیل، روشن ابے سنگھے اور ٹینو ماویو شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ کی کمنٹری پینل میں واپسی
واضح رہے کہ رمیز راجہ مختصر وقفے کے بعد کمنٹری پینل میں واپسی کررہے ہیں۔ ستمبر 2021 میں پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر اپنی تقرری کے بعد سے سابق کرکٹر نے کمنٹری کی ذمہ داریوں سے وقفہ لیا تھا۔
تاہم انہیں اور پی سی بی کے دیگر اراکین کو صرف ایک سال بعد ہی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
برطرفی کے بعد رمیز راجہ اپنے یوٹیوب چینل پر بھی سرگرم رہے لیکن پی ایس ایل سیزن 8 یا نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز کے دوران کمنٹری نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی
خیال رہے کہ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور دونوں ٹیمیں سیریز جیت کر زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔
پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی کے دوران کولمبو میں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News