Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا کو وائٹ واش، ذکاء اشرف کی جانب سے قومی ٹیم کو مبارک باد

Now Reading:

سری لنکا کو وائٹ واش، ذکاء اشرف کی جانب سے قومی ٹیم کو مبارک باد
سری لنکا کو وائٹ واش، ذکاء اشرف کی جانب سے قومی ٹیم کو مبارک باد

سری لنکا کو وائٹ واش، ذکاء اشرف کی جانب سے قومی ٹیم کو مبارک باد

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کولمبو میں دوسرا ٹیسٹ میچ جاری تھا جس میں قومی ٹیم نے اننگز کی فتح کے ساتھ سری لنکا کو سیریز میں بھی وائٹ واش کردیا ہے۔

پاکستان کی جیت پر کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز اور سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

ذکاء اشرف کہتے ہیں کہ ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز شاندار طریقے سے کیا ہے، سری لنکا کے خلاف ٹیم کی کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم اسپرٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان بابراعظم اور پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔ یہ جیت ٹیم کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے نیا ولولہ اور حوصلہ دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے دونوں ٹیسٹ میچز میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ اور پہلی اننگز میں 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے جواب میں قومی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 576 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی جب کہ پاکستان کے صرف 5 کھلاڑی آؤٹ تھے۔

Advertisement

سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں قومی بولرز نے ایک مرتبہ پھر تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم کو 188 رنز آل آؤٹ کردیا جب کہ میچ کے ساتھ ساتھ پاکستان نے سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر